لاہور: شہری پرفائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈز کی شناخت ہوگئی

لاہور: شہری پرفائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈز کی شناخت ہوگئی

بیجنگ انڈرپاس میں سکیورٹی گارڈ کی شہری پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

 پولیس کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے ایمانوںئل اطہر کے مہمانوں کی گاڑیوں کے ساتھ موجود سکیورٹی گارڈز نے شہری عمران پر فائرنگ کی۔تفصیلات کے مطابق، شہری عمران نے غیر ملکی مہمانوں کی گاڑیوں کے قافلے میں شامل ہونے کی کوشش کی جس پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شہری عمران نے سکیورٹی کی گاڑیوں کو ایک بار ٹکر بھی ماری، جس کے بعد سکیورٹی گارڈز نے طیش میں آکر فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈز کا رویہ غیر پیشہ ورانہ تھا اور ان کے اس عمل کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

 ایم پی اے ایمانوںئل اطہر نے اپنے مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس سے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر پولیس نے غیر ملکی مہمانوں کے لیے سکیورٹی ڈیوٹی بھی لگائی تھی۔ایم پی اے نے اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ایک سکیورٹی کمپنی سے دو ڈالے اور چھ گارڈز بھی حاصل کیے تھے۔ پولیس نے سکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اسے بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔