ایران نے امریکی پابندیوں پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیاں قانون شکنی اور منافقت کا واضح ثبوت ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مذاکرات کی پیشکش کے باوجود پابندیاں لگانا اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا کا مذاکرات کا دعویٰ محض دھوکہ ہے۔ایران نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی قوانین و آزاد تجارت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔یاد رہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں ایران کی اہم شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جس پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔