امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے ایران کے خلاف سب سے سخت معاشی پابندیوں کا اعلان

امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے ایران کے خلاف سب سے سخت معاشی پابندیوں کا اعلان

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف تاریخ کے سخت ترین معاشی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے تہران پر شدیدی دباؤ ڈالنے کا عندیہ دیا ہے۔

بیسنٹ کے مطابق، امریکہ ایران کی تاریخ کی سب سے بڑی معاشی ناکہ بندی کرے گا، جس کا مقصد ایرانی حکومت کو اقتصادی طور پر کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز اور تیل کی عالمی آمدورفت پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے، جس سے ایران کی سمندری تجارت پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت محدود ہوگی۔انہوں نے اتحادی ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی حکومت سے اپنے تعلقات ختم کریں تاکہ اس پر دباؤ مزید بڑھے اور اس کی معاشی حالت کو کمزور کیا جا سکے۔اسکاٹ بیسنٹ نے واضح کیا کہ ایران پر انتہائی سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی تاکہ حکومت کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کا مقصد ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچانا اور اسے تباہ کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ کو اس حد تک بڑھائے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں کی گئی، تاکہ تہران پر اقتصادی اور سیاسی اثرات مرتب ہوں اور اس کے حکومتی نظام پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔