امریکا کی 17 ریاستوں کو شدید طوفان اور سیلاب کی وارننگ جاری

امریکا کی 17 ریاستوں کو شدید طوفان اور سیلاب کی وارننگ جاری

موسمیاتی ماہرین نے امریکا کی 17 ریاستوں کو شدید طوفان کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔

کیلی فورنیا، کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری، اور الباما سمیت ملک کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس طوفان کو "بڑا اور خطرناک" قرار دیا ہے، جس کا اثر جمعہ سے اتوار تک ان ریاستوں میں محسوس ہو سکتا ہے۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق، 2 درجن سے زائد طوفان ملک کے مرکزی حصے سے جمعہ کی رات سے ہفتے کی صبح تک ٹکرا سکتے ہیں، جس سے شدید موسمی حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ان طوفانوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جب کہ ہوا کے بگولے اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

اس دوران نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔سیلابی صورتحال کی ایک مثال کیلی فورنیا کی ریاست میں دیکھی گئی جہاں ایک کار سیلابی ریلے میں پھنس گئی۔ اس کار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ماہرین نے اس طوفان کے دوران محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔