فلوریڈا میں سمندری طوفان آئیسیاس کا خطرہ، سیلاب اور تیز ہواؤں سے متعلق وارننگ جاری

فلوریڈا میں سمندری طوفان آئیسیاس کا خطرہ، سیلاب اور تیز ہواؤں سے متعلق وارننگ جاری

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان آئیسیاس کیٹیگری 2 کی شدت کے ساتھ ساحل سے ٹکرا گیا، جس کے بعد ریاست کے شمالی علاقوں میں سیلاب، سمندری طغیانی، تیز ہواؤں اور بگولوں کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

حکام کے مطابق طوفان کے باعث متاثرہ علاقوں میں شدید بارشیں ہونے، ہواؤں کی رفتار بڑھنے اور سمندر میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔فلوریڈا ایمرجنسی مینجمنٹ ڈویژن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور موسم سے متعلق تازہ ترین اطلاعات سے باخبر رہیں۔