محمد اورنگزیب سے ای سی او کے سیکریٹری جنرل اسد مجید کی ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

محمد اورنگزیب سے ای سی او کے سیکریٹری جنرل اسد مجید کی ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات میں علاقائی اقتصادی تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم بات چیت کی گئی۔

 ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق، دونوں فریقین نے تجارتی راہداریوں اور ابھرتی ہوئی منڈیوں کے تناظر میں علاقائی تجارت اور روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون، علاقائی تجارت اور روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ، ای سی او کو مزید مضبوط اور متحرک بنانے اور علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لیے دونوں فریقین نے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔ وزیرِ خزانہ نے اس بات کا یقین دلایا کہ وزارتِ خزانہ علاقائی تجارت اور روابط کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ملاقات کے دوران ای سی او کے مختلف فورمز اور سرگرمیوں میں وزارتِ خزانہ کی نمائندگی کو مزید فعال بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔