ٹریفک پولیس کو بیوقوف بنانے کی کوشش ناکام، جعلی چالان ایس ایم ایس دکھانے والا ڈرائیور گرفتار
گڑھی شاہو کے علاقے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرک ڈرائیور کی جعلی چالان میسج دکھانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ٹریفک وارڈن نے ٹرک کو روکا تو ڈرائیور نے پہلے سے جمع کروایا ہوا جعلی چالان میسج دکھایا۔چالان میسج پرائیویٹ نمبر سے بھیجا گیا تھا جو کہ جعلی نکلا۔ ٹرک ڈرائیور نے چالان کوڈ نمبر کو موبائل میں سیو کر رکھا تھا۔ جب ٹریفک وارڈن نے اس کی ویریفکیشن کی تو جعلسازی پکڑی گئی۔ جعلی چالان دکھانے پر ٹرک ڈرائیور کو تھانے بند کروا دیا گیا۔