محکمہ ایکسائز کی وینٹی نمبر پلیٹ سکیم کی بڑی کامیابی، چند ماہ میں 109 ملین کی آمدن

محکمہ ایکسائز کی وینٹی نمبر پلیٹ سکیم کی بڑی کامیابی، چند ماہ میں 109 ملین کی آمدن

محکمہ ایکسائز کی وینٹی نمبر پلیٹ سکیم نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جس سے چند ماہ میں 109 ملین روپے کی آمدن ہوئی۔ شہریوں کا وینٹی نمبر پلیٹس خریدنے کا رجحان بڑھنے لگا ہے اور سکیم کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے حالیہ چند ماہ میں 73 نمبر پلیٹس فروخت کر کے 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کی آمدن حاصل کی ہے۔ ڈی جی ایکسائز کے مطابق گولڈ کیٹیگری میں اب تک 51 نمبر پلیٹس نیلام ہو چکی ہیں، جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں 22 خصوصی نمبرز فروخت کیے گئے ہیں۔ڈی جی ایکسائز نے بتایا کہ پچھلے چند ماہ میں وینٹی نمبر پلیٹس کی الیکٹرانک نیلامی سے 109 ملین روپے کے نمبر فروخت ہوئے۔ اس سکیم کی کامیابی سے نہ صرف حکومتی آمدن میں اضافہ ہوا ہے بلکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں بھی بہتری آئی ہے۔آگے چل کر سکیم کے دائرہ کار میں مزید اضافہ کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ ڈی جی ایکسائز نے مزید کہا کہ 25 مارچ تک تمام پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے وصولیاں یقینی بنائیں گے۔