روس نے مذاکرات کیلئے امریکہ کو مطالبات کی فہرست تھما دی

روسی شرائط میں یوکرین کو نیٹو کی رکنیت نہ دینا  اور غیر ملکی افواج کا انخلاء بھی شامل ہے
 ماسکو(آئی این پی ) روس نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے شرائط کی فہرست امریکا کے حوالے کردی۔غیرملکی خبر رساںادارے  کے مطابق روس نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ روکنے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے مطالبات امریکا کو پیش کردئیے۔ رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین سے متعلق مذاکرات کے لیے جو شرائط پیش کی ہیں ان میں یوکرین کو نیٹو کی رکنیت نہ دینا اور یوکرین سے غیرملکی افواج کا انخلا شامل ہیں