سعودی کرنسی کے خطاط عبدالرزاق خوجہ کا انتقال

 جدہ (آئی این پی)سعودی عرب کی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عبدالرزاق خوجہ کا جدہ میں انتقال ہوا، انہیں  ابتدائی عمر سے خطاطی کا شوق تھا۔ انہوں نے سعودی مانیٹری ایجنسی میں کرنسی کی خطاطی کا آغاز 1375ھ سے کیا تھا۔ سعودی آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن نے عبدالرزاق خوجہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔