لاہور(پبلک نیوز)بات ہو جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ لائیو سٹائل کی تو الرحمان گارڈن کا نام ہمیشہ سرِفہرست آتا ہے، الرحمن گارڈن فیز 2 میں عالمی معیارکی بہترین رہائشی سہولیات کے بعد مکینوں کیلئے معیاری علاج معالجہ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے، اے آر ہسپتال کے مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی کے لیے ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کا آغاز کردیا گیا، شاندار تقریب کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر الرحمن ڈویلپرز میاں عبدالرزاق نے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی میاں عبد الرزاق کا کہنا تھا اے آر ہسپتال گردو نواح کے علاقوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں معیاری علاج اور ماہرڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ خدمت خلق میں مصروف ہیں ۔منیجنگ ڈائریکٹر اے آر ہسپتال ڈاکٹر میاں محمد سیف اور ڈائریکٹرعلی مشتاق نے بتایا اے آر ہسپتال میں مختلف امراض کے علاج کی تمام معیاری سہولیات دستیاب ہیں شہریوں کے اعتماد کی بدولت ہسپتال کی توسیع کررہے ہیں ۔ہسپتال کی آغاز سے آج تک منسلک رہنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اے آر ہسپتال کی بہترین علاج کی سہولیات اورمنظم مینجمنٹ کی بدولت دیگر ہسپتالوں کے ڈاکٹر یہاں آنے کی خواہش رکھتے ہیں، تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یاد گاری شیلڈز پیش کی گئی، شرکاء کی جانب سے ہسپتال کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔