تہران(آئی این پی )ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی نے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے علاقائی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی کانفرنسیں منعقد نہ کریں جن کے عملی نتائج نہ ہوں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق لاریجانی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ مشترکہ آپریشن روم قائم کرنا اسرائیل کے آقائوں کو پریشان کرنے کے لئے کافی ہوگا، انہیں اس کے احکامات بدلنے پر مجبور کر دے گا، اور یہ کہ ٹھوس اقدامات نہ لینے کا مطلب ہوگا کہ صہیونی مملکت کے حق میں جارحیت کا ایک نیا لائسنس جاری کیا جارہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزرا نے حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جس میں نیٹو رکن ملک ترکیہ کو بھی دھمکی دی ہے عینی شاہدین کے مطابق درجنوں آبادکاروں نے گروپوں کی صورت میں صحن پر دھاوا بولا، دورے کیے اور تلمودی رسومات ادا کیں۔