حکومت نہیں طاقتور حلقوں سے بات چیت ہو سکتی ہے: اعظم سواتی

 جاہلوں اور جرائم پیشہ لوگوں کی حکومت ہے، ملک میں وسیع پیمانے پر دہشت گردی ہے
 پاکستان کے حالات افریقہ سے بھی بدتر ہوگئے ہیں: پی ٹی آئی رہنماء کی میڈیا سے گفتگو
    پشاور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نے کہا ہے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے راستہ ڈھونڈ رہے ہیں، حکومت سے نہیں طاقتور حلقوں سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور آئین و قانون ختم ہے، عدالتیں اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے جب کہ الیکشن کمیشن کو بہت پہلے کا ہی ختم کر دیا گیا ہے، اس وقت ملک میں جاہلوں اور جرائم پیشہ لوگوں کی حکومت ہے، فرد جرم عائد ہونے والے کو وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے، ملک میں وسیع پیمانے پر دہشت گردی ہے اور اس وقت پاکستان کے حالات افریقہ سے بھی بدتر ہوگئے ہیں، 40 سالوں سے ملک کو لوٹنے والے لوگ اس کو ٹھیک نہیں کر سکتے۔