تحریک تحفظ آئین سے آئین کی بالادستی کے معاملہ پر تعاون کریں گے ، کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے
حکمران جان لیں فارم 47 سے مسلط ہوکر عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے: مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب
لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے 2018 اور 2024 کے انتخابات میں طاقتور حلقوں کی مداخلت سے حکومتیں بنیں۔ حکمران جان لیں کہ فارم سنتالیس سے اقتدار پر براجمان ہوکر عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔ جماعت اسلامی ملک میں بہتری کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کرے گی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان سے آئین کی بالادستی کی معاملہ پر تعاون کریں گے ، کسی کو کندھا فراہم کیا جائے گا نہ اتحاد کا حصہ بنیں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے منصورہ میں ہونے والے اجلاس سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی پریشان کن ہیں۔ حکمران ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جن سے دہشت گردی کے کارخانوں میں اضافہ کی بجائے کمی ہو۔