کوئی نہیں چاہتا بانی بات چیت کیلئے تیار ہوں:اعظم سواتی

 اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی  نے کہاہے کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی شہرت سے خائف ہے اور کوئی بھی نہیں چاہتا کہ بانی پی ٹی آئی بات چیت کے لیے تیار ہوں،عمران خان نے بات چیت کے دروانے کھلے رکھے ہیں، ڈیل سے تعبیر نہ کریں۔اپنے ایک   ویڈیو پیغام میں اعظم سواتی نے کہا کہ 2022 میں بھی بانی چیئرمین کو ہم نے بات چیت کے لیے مجبور کیا اور تب سے اب تک بانی چیئرمین نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں، بات چیت کو ڈیل سے تعبیر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ میرا لیڈر زمان پارک سے زیادہ جیل میں ہشاش بشاش ہے۔ ہمارا لیڈر نہ ڈرتا ہے، نہ جھکتا ہے اور نہ اس کی طرف سے کوئی ڈیل کر سکتا ہے‘دریں اثناء جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اعظم سواتی کے بیان پر میں کوئی رد عمل نہیں دے سکتا کیونکہ اعظم سواتی کے بیان کا جواب دینے کے لیے پارٹی کا پلیٹ فارم موجود ہے، جب سب کا محور ایک بانی پی ٹی آئی ہو تو پارٹی تتر بتر نہیں ہو سکتی