ٹرین پر دہشتگردانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے : حافظ طاہر محمود اشرفی

حملے میں بیرونی طاقتیں ملوث ، دشمن ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے  : میڈیا  سے گفتگو 
  لاہور (خصوصی رپورٹر)چیئرمین پاکستان علما کونسل  حافظ طاہر محمود اشرفی نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردانہ حملے کی شدید  مذمت  کرتے ہوے کہا ہے کہ حملے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں  ۔ دشمن پاکستان  پر دہشتگردوں کو  مسلط کرنا چاہتا ہے ۔  انکے خلاف بھر پور کارروائی ہونی چاہیے ۔  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوے انہوں نے کہا  جعفر ایکسپریس پر  حملہ  انتہائی قابل مذمت ہے ۔  بھارت نے اس حملے پر جو جشن منائے  ہیں   اس سے ثابت ہوتا ہے کہ  حملے می میں  بیرونی  دشمن طاقتیں ملوث ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ    دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں  ہوتا ۔ یہ صرف ایک ایجنڈے کے تحت  کام کرتے  ہیں ۔ انہوں نے کہا  دہشتگردی ملک کی جڑیں کھوکھلی کرتی ہے ۔  پاکستان اور اسلام دشمنوں نے  ہمارے ملک پر دہشتگردی مسلط کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔  اسکا مقابلہ باہمی اتحاد سے کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا  دشمن اپنے عزائم میں نا کام ہو گا ۔   دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کارروائی ہونی چاہیے ۔  انہوں نے کہا کہ  علما اور مشائخ دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں اپنی فوج کے شانہ  بشانہ ہیں