لوئر دیر(آئی این پی )لوئردیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے گورنمنٹ گرلز سکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، بصورت دیگر نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔دھمکیاں ملنے کے بعد ڈی ای او کی جانب سے تمام صورت حال سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔دریں اثنا لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کو بھی طالبان کی جانب سے بھتہ دینے کا خط موصول ہوا ہے