لوئر دیر(آئی این پی)بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فوج کی عظیم کامیابی کے اعتراف میں لوئر دیر میں ایک خصوصی گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں اور عمائدین نے شرکت کی۔ اس جرگہ کا مقصد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنا اور قومی اتحاد و یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرنا تھا۔اس اہم تقریب میں کمانڈنٹ دیر اسکاٹس بریگیڈیئر ثنا اللہ کی خصوصی شرکت نے اس موقع کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔ جرگہ کے دوران تمام سیاسی رہنماں نے پاک فوج کی بہادری، قربانیوں اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کو سراہا۔شرکا نے کہا کہ ہماری افواج نے ملک کے دفاع میں جو کارنامے انجام دیے ہیں، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔گرینڈ جرگہ میں شریک تمام سیاسی قائدین نے افواجِ پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ہر محاذ پر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور قوم کا اتحاد پاکستان کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے۔مقامی سیاسی رہنماں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام کا یہ گہرا رشتہ ہی ملک کا حقیقی دفاع ہے، اور یہی اتحاد ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔