کراچی (آئی این پی)دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، متنازع کینالز کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیںخیرپور میں سندھو دریا سے چھ کینال نکالنے کے خلاف طلبہ سڑکوں پرنکل آئے،مظاہرین نے ریلی کے بعد مہران ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔نوشہروفیروز کے صحافی بھی دریائے سندھ پر کینالز بننے کے منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں