ایران کا اسرائیل پر پانچواں بڑا حملہ، تل ابیب میں تباہی، مزید امریکی اڈے نشانے پر

 ایران کا اسرائیل پر پانچواں بڑا حملہ، تل ابیب میں تباہی، مزید امریکی اڈے نشانے پر

ویب ڈیسک: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جب کہ ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا حملہ کر دیا، جس میں درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔

 تل ابیب میں 5 مقامات پر تباہی، 32 منزلہ عمارت میں آگ
ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں شدید نقصان پہنچایا۔ اطلاعات کے مطابق 5 مقامات پر تباہی ہوئی، جبکہ ایک 32 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایا جا سکا۔

 وسطی اسرائیل کے 9 مقامات نشانہ، 4 ہلاک، 63 زخمی
رپورٹس کے مطابق وسطی اسرائیل میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں کئی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور کم از کم 63 زخمی ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 اگلا ہدف: امریکی فوجی اڈے؟
عالمی ذرائع ابلاغ اور خفیہ اداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران نے آئندہ دنوں میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ ایک نامعلوم اہلکار کے مطابق یہ فیصلہ ایرانی فوجی کمانڈروں کے تازہ بیانات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جنہوں نے خطے میں امریکی موجودگی کو ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

 خطے میں جنگ کا خدشہ
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے میں مکمل جنگ کے خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔ امریکہ نے اپنے متعدد دفاعی نظام مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دیے ہیں، جب کہ اسرائیل نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔