بی آر بی کینال سے 100 کیوسک پانی حاصل کر کے شادی پورہ، مصطفی آباد، فتح گڑھ اور باغبانپورہ کوصاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی
لاہور (کرائم رپورٹر)سیکرٹری ہائوسنگ نور الامین مینگل کی واسا ہیڈ آفس آمد،لاہور میں پانی اور نکاسی آب کے میگا منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران لاہور کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پرایم ڈی واسا نے تفصیلی بریفنگ دی،جس میں زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس، ایکوافائر ریچارجنگ سسٹم اور سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نمایاں رہے۔مون سون سے قبل لاہور میں 10 نئے زیر زمین واٹر ٹینکس مکمل طور پر فعال کیے جائیں گے۔سیکرٹری ہائوسنگ نے لاہور ڈیولپمنٹ پروگرام فیز 1 اور 2 پرکام کی رفتار تیز کرنے اور تمام منصوبوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بریفنگ کے مطابق بی آر بی کینال سے 100 کیوسک پانی حاصل کر کیسرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعیشادی پورہ، مصطفی آباد، فتح گڑھ اور باغبانپورہ جیسے علاقوں کوصاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔