مون سون سے قبل سیلاب سے بچا ئوکی تیاریاں تیز

اسلام آباد/لاہور (خصوصی رپورٹ):محکمہ آبپاشی پنجاب نے آئندہ مون سون سیزن کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبے بھر میں آبپاشی کے ڈھانچے، بشمول اسپرز، حفاظتی بندوں اور نہری ہیڈورکس کے قبل از سیلاب معائنے شروع کر دیے ہیں۔یہ معائنے نامزد ٹیموں کی جانب سے کیے جا رہے ہیں جنہیں متعلقہ محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہے۔پنجاب کے ڈائریکٹر، ایریگیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر غلام ذاکر حسن سیال نے ویلتھ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر معائنے کے دوران کسی ڈھانچے میں کمزوری یا نقصان پایا جاتا ہے تو ٹیموں کی سفارشات کی روشنی میں فوری طور پر اس کی مرمت اور مضبوطی کا کام شروع کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے دریاں کے کناروں پر واقع اسپرز اور حفاظتی بندوں کا ساختی جائزہ ایک مسلسل عمل ہے