پنجاب میں مون سون سے قبل ضروری اقدامات کرلئے :عظمیٰ بخاری

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حکومت نے مون سون سیزن سے قبل ہی تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پنجاب بھر میں تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں واسا کا نظام قائم کر دیا گیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 15 اضلاع کی واسا کو 272 نئی اور جدید 12 اقسام کی مشینری فراہم کی جا چکی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صرف آج کے مسائل حل نہیں کر رہیں بلکہ پنجاب کے واٹر سٹوریج سسٹم کو آئندہ 50 سال کی ضروریات کے مطابق مضبوط بنیادوں پر استوار کر رہی ہیں۔