قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں پولیس کی کامیاب کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں پولیس کی کامیاب کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

لاہور: ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ چیکنگ دو منشیات فروش عظیم شہزاد اور کاشف کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے 1 کلو 320 گرام سے زائد چرس اور 400 گرام آئس برآمد ہوئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے قریب نوجوانوں کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک تک پہنچا جا سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔