لاہور (زیڈ این این) پنجاب حکومت نے اعلیٰ سطح پر چار افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کر دیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پھاٹا آصف محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی مرزا ولید بیگ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات ڈی جی پھاٹا کے سپرد کر دی گئی ہیں۔اسی طرح ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن وقار احمد کو بھی تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عامر احمد خان کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ان تمام تبادلوں اور تعیناتیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔