پولیس سروس کے گریڈ 20 کے 3افسروں کے تبادلے و تعیناتیاں

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے پولیس سروس کے گریڈ 20 کے تین افسران کے تبادلے و تعیناتیاں کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہینوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر حسین حبیب امتیاز کو کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات کر دیا گیا ہیڈی آئی جی مانیٹرنگ اینڈ انویسٹی گیشن برانچ محمد علی نیکوکارا کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ساوتھ پنجاب محمد شعیب خرم کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی مانیٹرنگ اینڈ انویسٹی گیشن برانچ تعینات کیا گیا ہیذرائع کے مطابق تبادلوں کا مقصد پولیس کے انتظامی امور میں بہتری اور فیلڈ کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے