ایئرانڈیا کے جہاز میں بم کی موجودگی کی اطلاع: تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بنکاک (آئی این پی )ایئرانڈیا کے جہاز میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد طیارے کی تھائی لینڈ کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،پروازاے آئی 379نے بحفاظت لینڈ کر لیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے مسافر طیارے نے بم کی موجودگی کی اطلاع کے باعث پھوکٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ منصوبے پر عمل کیا۔