ایئرانڈیا نے بھارتی حکومت سے معاشی امداد کیلئے خط لکھ دیا

نئی دہلی (آ ئی این پی )پاکستانی فضائی حدودکی بندش پر بھارتی ایئرلائنزسرکارسے مددمانگنے لگیں،ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت سے معاشی امداد کیلئے خط لکھ دیا۔ایئرانڈیاکی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی ایک سال تک برقراررہی تو50ارب روپے کانقصان ہوگا،پاکستانی فضائی حدودکھلنے تک ایئرلائن کومعاشی امدادملنی چاہیے۔ایئر انڈیا نے خط میں بتایا کہ حکومتی سبسڈی کے بغیرایئرلائن کیلئے سروسز برقراررکھنامشکل ہوگا۔