واشنگٹن (آئی این پی )ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کردیا۔ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ گرین کارڈکی درخواستوں میں فوری تبدیلیاں کر رہے ہیں،سابقہ پالیسی سے صحت عامہ کوخطرہ لاحق ہوسکتاہے،نئی مستقل رہائش درخواست کیلئے تجدید شدہ طبی معائنے کے فارم کی شرط لاگو کی گئی۔درخواست دہندگان کوپہلے غیرمعینہ مدت تک فارم استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔