امریکی ملازمین کو ملازمت دینے اور تقرری کو اولین ترجیح دی جائے گی
لاکھوں غیر ملکی طلبہ متاثر ،براہِ راست اثر بھارتی نژاد ملازمین پر پڑے گا
واشنگٹن (آئی این پی )ٹرمپ انتظامیہ نے ایچ-ون بی ویزا اور گرین کارڈ پروگرام میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے جس سے امریکا میں مقیم لاکھوں غیر ملکی ملازمین اور طلبہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی کامرس سیکرٹری ہاورڈ لٹنِک نے ایچ-ون بی ویزا سسٹم کو سکیم(جعلسازی) قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب امریکی ملازمین کو ملازمت دینے اور تقرری کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں ہاورڈ لٹنک کا کہنا تھا کہ میں ایچ-ون بی پروگرام کو بدلنے میں شامل ہوں کیونکہ یہ ناقص نظام ہے، ہم گرین کارڈ پالیسی میں بھی تبدیلی لا رہے ہیں، ایک امریکی اوسطا سالانہ 75 ہزار ڈالر کماتا ہے جبکہ گرین کارڈ ہولڈر کی اوسط آمدنی صرف 66 ہزار ڈالر ہے، ہم نچلے درجے کے افراد کو کیوں لے رہے ہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ اب اس پروگرام کو بدلنے جا رہے ہیں۔