ٹرمپ انتظامیہ کو دھچکا،امریکی جج نے تیز رفتار ملک بدری پالیسی روک دی

 صدر بائیڈن کی نامزد کردہ جج نے فیصلے میں لکھا کہ تیز رفتار ڈیپورٹیشن لاکھوں ایسے افراد کو متاثر کرتی ہے جو برسوں سے امریکا میں مقیم ہیں
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کی وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر دستاویزی تارکین وطن کی بغیر عدالتی کارروائی کے فوری ملک بدری روک دی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ عمل تارکین وطن کے بنیادی قانونی حقوق کیلئے سنگین خطرہ ہے۔صدر بائیڈن کی نامزد کردہ جج نے فیصلے میں لکھا کہ تیز رفتار ڈیپورٹیشن لاکھوں ایسے افراد کو متاثر کرتی ہے جو برسوں سے امریکا میں مقیم ہیں اور جنہیں آئینی طور پر طریقہ کار پر عمل کا حق حاصل ہے۔عدالت نے محکمہ انصاف کی اس استدعا کو بھی مسترد کر دیا کہ فیصلے پر اپیل تک عمل درآمد موخرکیا جائے۔یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکی عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کے خلاف بھی فیصلہ دیا تھا۔