احمد آباد حادثے کا شکار ہونیوالے مسافر طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن کے وزیر نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔تحقیقات ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کر رہا ہے، حکومت تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا رہی ہے۔ اعلیٰ سطح کی کمیٹی مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل ہے۔