سمندر برد ہونے والے طیارے کے بلیک باکس سگنلز خاموش ہونے کا خدشہ

بلیک باکس اور ملبے کی تلاش انتہائی مشکل، مہنگی اور پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو جائے گی
30 روز مکمل ہونے کے بعد انڈر واٹر لوکیٹر بیکنز کے سگنلز بند ہو جائیں گے، ماہر ہوابازی
کراچی(آئی این پی )کراچی میں: سمندر برد ہونے والے طیارے کے بلیک باکس کے سگنلز خاموش ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ماہر ہوابازی عمران اسلم خان  کا کہنا ہے کہ  سمندر میں گرنے والے طیارے فلائٹ 1732 کے بلیک باکس کے سگنلز 6 اگست کو خاموش ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے سرچ آپریشن فوری طور پر گہرے سمندر تک منتقل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 30 روز مکمل ہونے کے بعد انڈر واٹر لوکیٹر بیکنز کے سگنلز بند ہو جائیں گے، جس کے نتیجے میں بلیک باکس اور ملبے کی تلاش انتہائی مشکل، مہنگی اور پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو جائے گی