کینٹکی (آئی این پی) امریکی وفاقی حکام نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ یو پی ایس کمپنی کے ایک کارگو طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے دوران بلیک باکس ریکارڈرز کو حادثے کی جگہ سے بازیاب کر لیا گیا ہے۔یہ طیارہ گزشتہ روز لوئیول، کینٹکی کے ہوائی اڈے سے پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں کم از کم 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے رکن ٹوڈ انمین نے بتایا کہ طیارے کے بائیں پروں کے ارد گرد ایک بڑی اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور اس کے تین انجن میں سے ایک انجن اسی پر سے الگ ہو گیا تھا