پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات 710.3ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں گذشتہ مالی سال 41فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور یوں یہ 710.3ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔پہلی مرتبہ پاکستان سے اشیا ء اور خدمات کی مجموعی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ سعودی عرب کو اشیاء و خدمات کی مجموعی برآمدات گزشتہ سال میں 1.08ارب ڈالرز رہیں۔وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروایا جس کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی گو کے 40فیصد حصص حاصل کیے، سعودی عرب کی کمپنی الوافی انرجی نے شیل پاکستان کے اکثریتی حصص حاصل کیے۔