صنعتوں کے لئے بجلی کا ریٹ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کیا جائے:سابق نگران وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی )سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔ ایک بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ کرنسی ڈی ویلیوایشن سے ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا ۔ صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کیا جائے، ملکی معیشت کو گزشتہ تین سال سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ، حکومت نے تین سال میں ملک میں معاشی استحکام لانے کی کوشش کی ۔ سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ اس دوران ملکی معاشی شرح نمو 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔