سوات کی تحصیل بابوزئی مینگورہ کے علاقے پانڑ میں ایک دکان کے اندر سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو بابوزئی، چارباغ، کبل اور بریکوٹ کی فائر فائٹر ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا، جس کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔حکام کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ ریسکیو ٹیموں کی فوری کارروائی سے دکانوں اور قریبی املاک کو بھی محفوظ رکھا گیا۔