لنزے گراہم کے انتقال کے بعد 30 لاکھ ڈالر جائیداد کے وارثوں پر سوالات

لنزے گراہم کے انتقال کے بعد 30 لاکھ ڈالر جائیداد کے وارثوں پر سوالات

امریکی سینیٹر لنزے گراہم کے انتقال کے بعد ان کی تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی جائیداد کے ممکنہ وارثوں سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لنزے گراہم نے زندگی بھر شادی نہیں کی اور ان کی کوئی اولاد بھی نہیں تھی، جس کے باعث ان کی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔لنزے گراہم 1995ء سے 2003ء تک امریکی ایوان نمائندگان کے رکن رہے، جس کے بعد انہوں نے امریکی سینیٹ میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔ وہ اپنی پانچویں مدت کے لیے انتخابی مہم بھی چلا رہے تھے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی موت آرٹک ڈائسیکشن (Aortic Dissection) کے باعث ہوئی، جو دل کی بڑی شریان سے متعلق ایک سنگین طبی پیچیدگی ہے۔

چونکہ لنزے گراہم کی کوئی اہلیہ یا اولاد نہیں تھی، اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی جائیداد ان کے قریبی اہلِ خانہ، جن میں بہن اور دیگر رشتے دار شامل ہیں، کو منتقل ہو سکتی ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق اگر لنزے گراہم نے کوئی وصیت نہیں چھوڑی تو جنوبی کیرولائنا کے وراثتی قوانین کے تحت عدالت ان کی جائیداد کی تقسیم کا فیصلہ کرے گی، جس میں عام طور پر قریبی رشتے داروں کو قانونی حق حاصل ہوتا ہے۔