وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آٹے کی امدادی قیمت وفاق کی ہدایت پر مقرر کی گئی جس کے باعث گندم کی کم خریداری ہوئی اور آٹے کا بحران پیدا ہوا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ذخیرہ اندوزوں سے قانون کے مطابق گندم خریدی جائے گی اور اس کی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔مراد علی شاہ نے دہشت گردی کے خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی دہشت گردوں کا ہدف ہے، تاہم سندھ حکومت حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔