رینیوایبل انرجی گرڈ انٹیگریشن ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا افتتاح

لاہور (خصوصی رپورٹ ) لیسکو کے ریجنل ٹریننگ سینٹر لاہور میں دو ماہ پر مشتمل رینیوایبل انرجی گرڈ انٹیگریشن ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ تربیتی پروگرام میں لیسکو سمیت ملک بھر کی تمام ڈسکوز کے انسٹرکٹرز، ٹرینرز اور تکنیکی ماہرین شریک ہیں جنہیں قابلِ تجدید توانائی، گرڈ مینجمنٹ اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز بارے تربیت دی جائیگی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو عامر ضیا تھے، لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ،پرنسپل ریجنل ٹریننگ سینٹر لیسکو میجر (ر) اورنگزیب تنویر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ جرمن سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر آرنو کرچوف نے ویڈیو لنک پر شرکت کرکے پاکستان اور جرمنی میں توانائی شعبے میں جاری تعاون کو سراہا۔ وزارتِ توانائی کے ایڈیشنل سیکرٹری ہمایوں خان نے بھی ویڈیو لنک خطاب میں کہا قابلِ تجدید توانائی کے بڑھتے استعمال پر ڈسکوز کے انجینئرز اور ٹیکنیکل سٹاف کی جدید خطوط پر تربیت ناگزیر ہے۔ پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے ایم ڈی بلال لطیف لودھی نے خطاب میں کہا یہ پروگرام مستقبل کے توانائی چیلنجز سے نمٹنے اور جدید گرڈ سسٹم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔