لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے میں آگ لگنے سے بچی جھلس گئی جسے فوری میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق 5 سالہ بتول کاغذ کو آگ لگاتے ہوئے حادثاتی طور پر جھلس گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی اور حقائق کی جانچ کا عمل جاری ہے۔