ہیڈبلوکی راوی اور رائیونڈ سے 2افراد کی لاشیں برآمد

ایک کی شناخت شمشاد کے نام سے ہوئی، دوسرا نامعلوم نشئی تھا:پولیس 
 ننکانہ صاحب، کاہنہ (خصوصی رپورٹ )موڑ کھنڈا ہیڈبلوکی پر دریائیراوی اور رائیونڈ سے 2افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ ہیڈ بلوکی پل کے قریب دریائے راوی میں ایک شخص کی تیرتی لاش کی اطلاع پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو دریاسے نکال کر ضروری کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ریسکیوحکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ محمد شمشاد کے نام سے ہوئی ہے، جو شالیمار ٹائون ضلع لاہور کا رہائشی تھا۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ادھر رائیونڈ کے علاقہ سے 28 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے نشئی لگتاہے جو کہ نشہ کی زیادتی کی وجہ سے جا ں بحق ہوا، تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش میں سامنے آئینگے۔