نائب وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے وزیر برائے امور خواتین و سوشل ویلفیئر زاہد حسین کی ملاقات

نائب وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے وزیر برائے امور خواتین و سوشل ویلفیئر زاہد حسین کی ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے وزیر برائے امورِ خواتین و سماجی بہبود زاہد حسین نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں منعقدہ نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس میں شرکت کے لیے بنگلہ دیشی وزیر کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کانفرنس میں بنگلہ دیش کی شرکت کو سراہا۔نائب وزیراعظم نے او آئی سی کے پلیٹ فارم کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ بنگلہ دیش کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، تعلیم، سماجی بہبود، خواتین کی ترقی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔