سرکاری اسپتال کی مفت ادویات چوری کرنے والا ملزم گرفتار

 سرکاری اسپتال کی مفت ادویات چوری کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی میں سرکاری اسپتال سے مفت ادویات چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سوہاوہ کے قریب ایک گودام پر چھاپا مارا، جہاں سے غریب مریضوں کے لیے مختص چوری شدہ ادویات برآمد ہوئیں۔یہ ادویات پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں مفت فراہم کی جا رہی تھیں، لیکن ملزم ان ادویات کو ڈاکٹرز اور اسپتال کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے میڈیکل اسٹورز کو سپلائی کر رہا تھا۔برآمد ہونے والی ادویات کی قیمت 30 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزم اور ملوث ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی ادویات کو فروخت کرنے والے گروہ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔