پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کے لیے کروڑوں روپے کا بجٹ جاری

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کے لیے کروڑوں روپے کا بجٹ جاری

لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے بجٹ جاری کر دیا ہے۔

چلڈرن ہسپتال کو 127 ملین روپے،
جناح ہسپتال کو 76 ملین روپے،
لاہور جنرل ہسپتال کو 70 ملین روپے،
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) کو 36 ملین روپے،
سروسز ہسپتال کو 200 ملین روپے،
کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کو 25 ملین روپے،
میو ہسپتال کو 26 ملین روپے،
لیڈی ولنگٹن ہسپتال کو 24 ملین روپے،
لیڈی ایچیسن ہسپتال کو 7 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ کے مطابق یہ فنڈز ہسپتال مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی پر خرچ کریں گے۔