عید الاضحی 27 مئی بروز بدھ ہونے کا قوی امکان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)رویت ہلال ریسرچ کونسل نیاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال عید الاضحی 27 مئی 2026 بروز بدھ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے، سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات ہوگی ، 17 مئی کی شام چاند کی عمر اکثر علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد ہو گی ،مطلع صاف رہا تو اتوار کوچاند دیکھا جا سکے گا اوریکم ذی الحج 18 مئی اور عید الاضحی 27 مئی کو ہوگی۔ پیش گوئی کے مطابق رواں سال پاکستان ، سعودی عرب میں عید ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے تاہم اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا تو ذو القعد 30 دن کا ہوگا اور عید 28 مئی بروز جمعرات کو ہوگی۔ حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔