اسلام آباد(آئی این پی) یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 76 فیصد نوجوان مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں۔عالمی یوم آبادی پر یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی تقریبا 25 کروڑ 72 لاکھ ہوچکی ہے، ایک تہائی آبادی 10 سے 24 سال کے درمیان ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے مواقع، فیصلوں اور صلاحیتوں پر منحصر ہے، پاکستان میں 76 فیصد نوجوان مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں