غزہ جنگ بندی معاہدے بارے پرامید ہوں:فلسطینی صدر محمود عباس

امید کرتے ہیں  ہمارے اور اسرائیل کے درمیان امن، سلامتی اور استحکام قائم رہے گا:اسرائیلی چینل سے گفتگو
رملہ (آئی این پی )فلسطینی صدر محمود عباس نے کہاہے کہ وہ غزہ  جنگ بندی کے معاہدے کے بارے میں پرامید ہیں اور پائیدار امن چاہتے ہیں۔انھوں نے اسرائیل کے چینل  سے گفتگو   کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ ہوا وہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم امید کرتے رہے ہیں اور اب بھی امید کرتے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین پر جاری خونریزی کو ختم کر سکیں،۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اسی طرح رہے اور ہمارے اور اسرائیل کے درمیان امن، سلامتی اور استحکام قائم رہے۔