پاکستان میں نوجوانوں کی اکثریت روشن مستقبل کو لے کر پرامید

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ کی ایک ذیلی تنظیم کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی اکثریت روشن مستقبل کو لے کر پرامید ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم پاپولیش فنڈ ایکٹیویٹیز(یو این ایف پی اے)کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 76 فیصد نوجوان اپنے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ملک کی آبادی تقریبا 257.2 ملین تک پہنچ چکی ہے جب کہ ایک تہائی آبادی کی عمریں 10 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی صلاحیتوں، مواقع اور فیصلوں پر ہے۔ تاہم 53 فیصد نوجوان سلامتی، اقتصادی چیلنجوں اور عدم مساوات کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں