فرید اور کانسٹیبل اختر ،زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا، بکتر بند گاڑی کو شدید نقصان پہنچا
ٹانک (آئی این پی)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے فقیرنی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی فرید اور کانسٹیبل اختر زمان شہید ہو گئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ بکتر بند گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے